کوئٹہ(گلف آن لائن)بلوچستان میں آٹے کی قیمت میں دو روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ،کوئٹہ سمیت صوبے میں بیس کلو اٹے کا تھیلا چالیس روپے اضافے کے بعد 1440روپے کا ہوگیا ۔فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ صوبے میں گندم اور اٹے کی قلت کے باعث ہمیں گندم اور آٹا پنجاب اور سندھ سے منگوانا پڑرہا ہے بلوچستان میں فلور ملز مالکان نے صوبے کے عوام کو اٹے کی قیمت میں اضافہ کرکے نئے سال کا تحفہ دے دیافلور ملزمالکان نے خاموشی سے آٹے کی فی کلو قیمت میں دو روپے کا اضافہ کردیا ،جس کے بعد بیس کلو آٹے کا تھیلا 1400روپے سے بڑھ کر 1440روپے کا ہوگیا ہے اس سلسلے میں فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ صوبے میں گندم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب اور سندھ سے گندم اور اٹا منگوا نا پڑرہا ہے ،
جس کی وجہ سے اٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اس حوالے سے بلوچستان کے وزیر خوراک زمرک خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ گندم کا آف سیزن ہے جس میں سندھ اور پنجاب ہمیں گندم نہیں دے رہا ہے فلورملز مالکان خود آٹا اور گندم منگوارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کررہے ہیں کہ وہ آٹے کی قیمتوں کو کنڑول کرنے کیلئے اقدامات کریں ،