لتا منگیشکر

لتا منگیشکر کو مزید ICU میں رکھا جائے گا، ڈاکٹرز

ممبئی (گلف آن لائن) عالمی وبا کورونا وائرس اور نمونیا کی وجہ سے ہسپتال میں داخل بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کو مزید انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پریت نے گلوکارہ کی صحت سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب مزید انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں ہی رہیں گی۔

ڈاکٹر پریت نے کہا کہ ‘ہمیں انتظار کرنا اور دیکھنا ہے کہ لتا منگیشکر کی صحت میں کس حد تک بہتری آرہی ہے’۔اْنہوں نے گلوکارہ کے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں