چیک صدر

چیک صدر کی اولمپکس کو سیاسی رنگ دینے کی شدید مخالفت

بیجنگ (گلف آن لائن)جمہوریہ چیک کے ایوان صدر نے صدر زیمن کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اولمپک کھیلوں کو سیاسی رنگ دینے کی مخالفت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا “میں اولمپک تصور کے سیاسی استعمال کی سختی سے مخالفت کرتا ہوں۔

” زیمن نے مزید کہا کہ “حقائق کے تناظر میں ان سیاسی مسخروں کی غیر موجودگی سے اولمپکس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا”۔ چیک اولمپک کمیٹی کے مطابق جمہوریہ چیک کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لیے بھیجے جانے والے ایتھلیٹس کی تعداد تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہو گی۔تاحال 113 ایتھلیٹس کو شرکت کے لیے نامزد کیا گیا ہے جس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں