ڈاکٹر معید یوسف

مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کل سے افغانستان کا دوروزہ دورہ کرینگے

اسلام آباد (گلف آن لائن) قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف ایک بین الوازراتی کمیٹی کی قیادت کرتے ہوئے جنوری کل منگل18 اور 19 کو افغانستان کا دو روزہ دورہ کرینگے۔۔

سرکاری ذرائع نے قومی سلامتی کے مشیر کابل میں قیام کے دوران اعلی افغان حکام کے ساتھ دو طرفہ امور کے علاوہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کے لئے پانچ ارب روپے امداد سے متعلق بھی گفتگو کرینگے۔ذرائع کے مطابق پاکستان 5 ارب روپے کی امداد سے افغانستان کو گندم، دوایاں ، میڈیکل الات اور دیگر اشیا فراہم کرے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں افغانستان کی موجودہ بحران میں ضروریات سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔ ملاقاتوں میں پاکستان کی ان کوششوں سے متعلق بھی مشورے ہونگے کہ افغانستان کو انسانی بحران سے کیسے بچایا جائے۔

اگست میں کابل پر طالبان کنٹرول کے بعد یہ معید یوسف کا افغانستان کا پہلا دورہ ہے اس سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کا دورہ کیا تھا جس میں افغانستان پاکستان امن اور استحکام کے لئے ایکشن پلان کے تحت دوطرفہ مذاکرات اور تعلقات بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اگرچہ پاکستانی قومی سلامی مشیر کی قیادت میں افغانستان کے دورے کا بنیادی مقصد پاکستانی امداد اور مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو کرنی ہے لیکن پاکـافغان سرحد پر کئی علاقوں سے باڑ ہٹانے پر پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔ دونوں ممالک نے اس معاملے پر مزاکرات پر اتفاق کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے فوجی ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ باڑ کا 94 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور باقی پر کام جاری ہے۔

وزیر داخلہ نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں بتیا تھا کہ پاک افغان سرحد پرباقی باڑ لگانے کا کام طالبان حکومت کے مشورے سے کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کے شرکا افغانستان کو مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشکش کرے گا۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو فوجی سربراہان، اہم وزرا اور اعلی حکام کی افغانستان پر اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں متعلقہ حکام کو دوست ممالک کے معاون سے افغانستان کو ماہرین بھیجنے کے امکانات کا جائزہ لینے کی ہداہات جاری کی تھی۔ امکان ہے کہ معید یوسف کی سربراہی میں وفد افغان رہنماوں کے ساتھ پاکستانی ماہرین کی خدمات کی پیشکش پر بات چیت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں