ڈاکٹر شاہد صد یق

چور اور لٹیرے کبھی لانگ مارچ نہیں کر سکتے’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ چور اور لٹیرے کبھی لانگ مارچ نہیں کر سکتے، تحریک انصا ف کابیانیہ کمزوریاتبدیل نہیں ہوا،احتساب اٹل ہے جوہرقیمت پرجاری رہے گا،اقتدار عمران خان کی کمزوری نہیں، اپوزیشن حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتی۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کی کرپٹ قیادت حکومت گرانے کی دھمکیاں دیتے دیتے تھک چکی ہے ا نکی کوئی سازش کامیاب ہوئی نہ آئندہ ممکن ہے، احتساب سے بہترکوئی انقلاب نہیں ہوسکتا، عوام کے پاس ووٹ کی طاقت سے تبدیلی کا اختیار ہے،

انہو ں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے جن کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کرچکے ہیں ان پر دوبارہ اعتماد کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یہ اب برسر اقتدار آ نے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ان کا ٹھکانہ جیل ہے۔انہو ں نے کہاکہ احتساب اور ملکی ترقی کو بر یک لگوانے کا اپوزیشن کا پلان ناکام ہوگا، لانگ مارچ والوں کو چاہیے کہ وہ صرف اور صرف2023 کے عام انتخابات کا انتظار کر یں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں