جیک سیلوان

امریکا ایران کے بارے میں سخت موقف اختیار کرنے کے لیے تیار ہے،مشیر جیک سیلوان

واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ انہوں نے گذشتہ ماہ کے آخر میں تل ابیب کے دورے کے دوران سینیئر اسرائیلی حکام سے ایران کے ساتھ سفارت کاری کی ناکامی کے منظر ناموں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے واشنگٹن کے اصرار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وقت ختم ہو رہا ہے۔25 دسمبر کو امریکی ویب سائٹ نے 4 سینئر اسرائیلی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اسرائیلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی حکام نے نے یہ یقین دلایا کہ امریکا ایران کے بارے میں سخت موقف اختیار کرنے کے لیے تیار ہے۔ اگر ایران کے ساتھ تہران کے جوہری پروگرام پر بات چیت ناکام ہوتی ہے تو امریکا متبادل آپشنز استعمال کرے گا۔

ان عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی اور کہا کہ سلیوان نے ملاقاتوں میں ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے تین ممکنہ قریب المدتی منظر ناموں کا خاکہ پیش کیا۔پہلا منظر نامہ 2015 کے جوہری معاہدے کی مکمل تعمیل پر واپس آنے کے لیے آنے والے ہفتوں کے اندر ایک معاہدے کی نمائندگی کرتا ہے۔ سلیوان نے کہا کہ انہیں شبہ ہیکہ ایران سابقہ معاہدے کی شرائط پر واپس نہیں آئے گا۔دوسرا منظر نامہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام کو مزید تیز کرنے سے روکنے کے لیے عارضی “پابندیاں” ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تیسرا منظر نامہ کسی معاہدے تک نہ پہنچنا اور ایران پر نئی پابندیاں اور دبا ئوڈالنا ہے۔امریکی ویب سائٹ نے کہا کہ ویانا میں جوہری مذاکرات کی بحالی کے ساتھ ہی اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے اندر بائیڈن انتظامیہ کے اس خیال کے بارے میں تشویش بڑھ رہی تھی کہ وہ ایک جزوی معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ منجمد بہ مقابلہ منجمد کے لیے ایک معاہدے کے خیال پر سلیوان کی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ، وزیر خارجہ وزیر خارجہ یائر لپیڈ اور وزیر دفاع بینی گینٹز کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان میں سے سبھی نے سلیوان کو مطلع کیا کہ وہ اس طرح کے اقدام کی مخالفت کریں گے۔ایک اسرائیلی اہلکار کا کہنا تھا کہ اس طرح کا معاہدہ ایران کو یورینیم کی افزودگی کو ہتھیاروں کے درجے تک کرنے سے روک سکتا ہے۔لیکن انہوں نے مزید کہا کہ لیپڈ نے سلیوان کو بتایا کہ اسرائیل پہلے ہی ایسا کام کر رہا ہے جیسے ایران کے پاس 90 فیصد افزودہ یورینیم ہے اور ہم نہیں سمجھتے کہ ایسا نہ کرنے پر اسے ادائیگی کرنے کی کوئی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں