بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین کلاوس شواب نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب عالمی تعاون کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ہے۔
چینی میڈ یا کے مطا بق
ان کا کہنا تھا کہ کووڈ-۱۹ وبا کے پیش نظر صدر شی جن پھنگ کی تقریر سے دیکھا جا سکتا ہے کہ آنے والے چند برسوں میں چین اور دنیا کیسے مزید خوبصورت مستقبل تشکیل دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ادویات کی تحقیقات ،ویکسین کی منصفانہ تقسیم میں قابلِ قدر مثال قائم کی ہے۔اس کے علاوہ شی جن پھنگ کے خطاب میں ماحولیاتی تبدیلی،سپلائی چین کے مسائل پر بھی توجہ دی گئی ہے ، شی جن پھنگ کے خطاب سے دنیا کو ایک بار پھر عالمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین کے وعدے کی گونج سنائی دی ہے ۔
کلاوس شواب نے کہا کہ چین اصلاحات و کھلے پن کو جاری رکھے گا جس سے چین سمیت پوری دنیا مستفید ہو گی۔چین حیاتیاتی تحفظ کو فروغ دے گا جس سے بنی نوع انسان کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں بڑی مدد ملے گی ۔چین کی عالمی تعاون میں شرکت سے عالمی معیشت کی مزید ماحول دوست اور مزید اشتراک پر مبنی ترقی بھی مستفید ہو گی ۔