ہوابازی کے شعبے

وزیراعظم کی ہوابازی کے شعبے میں خدمات کے بہترین معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے ہوابازی کے شعبے میں خدمات کے بہترین معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں ہوابازی کے شعبے سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔

وزیراعظم نے ہوابازی کے شعبے میں خدمات کے بہترین معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو بہتر سے بہتر خدمات پہنچانے کے لیے ملک میں ایک موثرمسابقتی عمل کا اجرا وقت کی اہم ضرورت ہے۔وزیراعظم نے قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں وزیر ہوا بازی غلام سرور خان، وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں