ٹونگا میں آتش فشاں

ٹونگا میں آتش فشاں پھٹنے، سونامی کے باعث 2 افراد ہلاک

سووا(گلف آن لائن)ٹونگا کے دارالحکومت نوکوالوفا سے تقریبا 65 کلومیٹر دور شمال میں واقع آتش فشاں ہنگاٹونگا۔ ہنگا ہاپائی کے پھٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریڈیو نیوزی لینڈ(آر این زیڈ)نے منگل کے روز بتایا کہ نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ امور و تجارت نے 2 ہلاکتوں کی تصدیق کی مرنیوالوں میں ایک برطانوی شہری انجیلا گلوور بھی شامل ہے، جس کے اہل خانہ نے ہفتے کے روز آتش فشاں پھٹنے سے آنے والی سونامی کے باعث اس کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے زیرانتظام جانوروں کے خیراتی ادارے میں کتوں کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے موت کا شکار ہوئی ہے۔ٹونگا پولیس نے نوکوالوفا میں نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر کو یہ بھی بتایا کہ مصدقہ ہلاکتوں کی تعداد 2 ہے لیکن ٹونگا میں مواصلاتی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے جزیروں پر قائم ملک میں ہلاکتوں کی اصل تعداد معلوم نہیں ہو سکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سونامی سے متاثرہ ٹونگا کے جزیروں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے اور خدشہ ہے کہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں