سٹاک مارکیٹ

امریکی ڈالر مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی، اربوں روپے کا نقصان

اسلام آ باد (گلف آن لائن ) ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قدر دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی، جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھا کے بعد بڑی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کواربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز 4 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 176 روپے 18 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 22 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھا کے باعث 673.98 پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 44833.43 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.48 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 10 کروڑ 8 لاکھ 21 ہزار 487 شیئرز کا لین دین ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں