وزیراعلیٰ سندھ

بلاول بھٹو زرداری کے مارچ میں شرکت کریں گے، مراد علی شاہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے مارچ میں شرکت کریں گے، اس ظالم حکومت سے چھٹکارا پائیں گے، موجودہ حکومت نے کھاد کا بحران پیدا کیا ہے، علی مردان شاہ نے دو سابقہ وزرا اعلی سندھ کو شکست دی۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2002 سے جب میں اسمبلی ممبر منتخب ہوا اس وقت سے علی مردان شاہ سے بھائیوں اور استاد کا تعلق رہا۔ انہوں نے کہا کہ علی مردان شاہ کا پیار بھائیوں جیسا رہا ، علی مردان شاہ ہمیشہ لوگوں کے ساتھ کھڑا رہا ، انہوں نے علاقے میں ترقیاتی اسکیموں کا جال بچھایا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ علی مردان شاہ نے دو سابقہ وزرا اعلی سندھ کو شکست دی ، اس وقت بھی کہتے ہمارے ملک میں مہنگائی کہاں ہے کتنی بے حسی ہے ، ہمارے دور حکومت نے ملک میں گندم کی پیداوار میں اضافہ کیا جبکہ موجودہ حکومت نے کھاد کا بحران پیدا کیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر بلاول بھٹو زرداری کے مارچ میں شرکت کریں گے اور اس ظالم حکومت سے چھٹکارا پائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں