آشیانہ اقبال ریفرنس کیس

آشیانہ اقبال ریفرنس، 2شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ اقبال ریفرنس کیس میں شہباز شریف کے 2 شریک ملزمان بلال قدوائی اور امتیاز حیدر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ اقبال ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم امتیاز حیدر اور بلال قدوائی نے عدالت میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

احتساب عدالت نے کرونا کے باعث شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کے بعد سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو بیانات قلم بند کروانے کے لیے طلب کر لیا۔ احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن ک صدر شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں