پلان تیار

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا پلان تیار

سڈنی (گلف آن لائن)آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا پلان تیار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ریڈ بال کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کا کیمپ آئندہ ہفتے لگے گا اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کرکٹرز منگل سے ٹریننگ شروع کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں شامل نہ ہونے والے کھلاڑیوں کو بھی کیمپ میں بلایا جائے گا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم مارچ، اپریل میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی جس میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں