انتباہ

امریکا اور یورپی اتحادیوں کا روس کو یوکرائن کے معاملے پر انتباہ

واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں نے روس کو یوکرائن پر حملہ کرنے سے خبردار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ لز ٹروس نے بھی کہا کہ اگر کوئی نیا حملہ ہوا تو روس کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یورپی ممالک کے ہنگامی دوروں کے دوران فرانس، برطانیہ، جرمنی اور یوکرائن کے رہنمائوں سے ملاقات کے بعد کہا کہ روس یورپی طاقت کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔ روس نے یوکرائن کی سرحدوں پر ہزاروں فوجی اور بھاری اسلحہ تعینات کر رکھا ہے اور خدشہ ہے کہ وہ یوکرائن پر ایک نیا حملہ کر سکتا ہے۔ تاہم روس نے ان الزامات کو مسترد کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں