بیان مسترد

ترجمان افغان وزارت خارجہ نے بائیڈن کا بیان مسترد کر دیا

کابل (گلف آن لائن)ترجمان افغان وزارت خارجہ عبدالقھار بلخی نے امریکی صدر بائیڈن کے اس بیان کو مسترد کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان متحد ہونیکی صلاحیت نہیں رکھتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہناتھا کہ اختلاف رائے غیر ملکی حملہ آوروں نے اپنی بقا کیلئے پیدا کیا، متحد قومیں ہی حملہ آوروں، عظیم سلطنتوں کے زوال کا سبب بنتی ہیں۔

عبدالقھار بلخی کا کہنا تھا کہ افغان عوام نے مشترکہ اسلامی عقائد، حب الوطنی کیساتھ غیرملکی حملہ آوروں کوشکست دی، امارت اسلامی نے مختصر مدت میں محدود وسائل کیساتھ مجموعی سلامتی کو یقینی بنایا، مرکزی حکومت قائم کی اور افغان قوم کو متحد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں