پی ڈی ایم اے

پختونخوا میں بارشوں اور برفباری سے 7 افراد جاں بحق ، 16 زخمی

پشاور/شمالی وزیرستان(گلف آن لائن) خیبرپختونخوا میں بارشوں اور برفباری سے مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔پروونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق بارشوں اور برفباری سے 15 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا اور ایک گھر مکمل تباہ ہوا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بند سڑکوں کوبحال کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر (پی ڈی ایم اے) نے شانگلہ کے متاثرہ علاقیکا دورہ بھی کیا اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو جلد معاوضہ ادا کیا جائے۔دوسری جانب پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال کردی گئیں اور رزمک سے ڈنگین روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جنوبی وزیرستان سرحد تک سڑک سے برف ہٹا کرکنٹینرزکے گزرنے کے قابل بنایاگیا، ساتھ ہی برف میں پھنسے سیاح اور گاڑیوں کو نکالنے میں بھی مدد کی گئی ،ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او ) عقیق حسین کے مطابق سیاحوں کو برف میں ڈرائیونگ سے متعلق ہدایات دی گئی ہیں جبکہ سیاحوں کے لیے رزمک پولیس اسٹیشن کو کھول دیا ہے جہاں انہیں چائے،کھانے پینے اور گرم بستر کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں