ریاض(گلف آن لائن)امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہاہے کہ صدر جو بائیڈن حوثی ملیشیا کو دوبارہ سے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں پرائس نے باور کرایا کہ امارات اور سعودی عرب حوثی باغیوں کے حملے سنگین جارحیت ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ان کا ملک ایران کی جانب سے حوثیوں کے لیے پیش کی جانے والی سپورٹ کے حجم کی جان کاری رکھتا ہے۔