ڈاکٹر شاہد صد یق

اپوزیشن کے گیارہ زیرو مل کر بھی حکومت کوزیر نہیں کرسکے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (گلف آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے گیارہ زیرو مل کر بھی حکومت کوزیر نہیں کرسکے،کرپٹ اپوزیشن جماعتیں اپنی دم توڑتی سیاست کو بچانے کیلئے حکومت کیخلاف غلط پروپیگنڈہ کر رہی ہیں،عمران خان بہادر لیڈر ہے جو ہر طرح کے مافیاز کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ ہمارا ویژن غریب اور امیر میں فرق کو ختم کرنا ہے غریب عوام کا معیارزندگی بلند کرنے کیلئے مثبت حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے تحریک انصاف کی حکومت عوام کی تقدیر بدلنے کا ایجنڈالے کر برسر اقتدار آئی ہے اور وزیر اعظم عمران خان عوام کی قسمت بدل کر نئے پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرکے دم لیں گے۔

انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کے مفاد کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گی کرپشن کی بنیاد پر کھڑی اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہو گی، حکومت کا کام آئین و قانون کی بالادستی، اداروں کی مضبوطی اور انہیں بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ کرپشن کا خاتمہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں