سروس رولز

فیصل آباد،محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے سروس رولز میں ترمیم کیلئے تجاویز تیار کر لیں

مکوآنہ (گلف آن لائن ) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے سروس رولز میں ترمیم کیلئے تجاویز تیار کر لیں، اساتذہ کو پرموشن کیلئے ٹیسٹ پاس کرنا ہو گا جبکہ تعلیمی قابلیت میں اضافہ نہ کرنے والوں کو ٹائم سکیل پرموشن دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی طرف سے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن سروس رولز میں ترمیم کیلئے تجاویز مانگی گئیں تھی۔

ڈی پی آئی لاہور کی طرف سے تیار کی جانیوالی تجاویز کے مطابق تمام کیڈر کے اساتذہ کو پرموشن کیلئے محکمانہ ٹیسٹ دینا لازمی ہو گا جبکہ اساتذہ کو ٹائم سکیل پرموشن بھی دی جائے جس کے تحت اگر اساتذہ اپنی تعلیمی قابلیت میں اضافہ نہیں کرتے تو ان کو ٹائم سکیل پرموشن کے تحت سروس کے دوران 3پرموشن لازمی دی جائیں اس کا اطلاق تمام کیڈر کے اساتذہ پر ہو گا۔ سبجیکٹ سپیشلسٹ کی پرموشن کیلئے 50فیصد ان سروس کوٹہ جبکہ 50فیصد ڈائریکٹ بھرتی کی تجویز دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں