اسلام آباد (گلف آن لائن)رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے کہاہے کہ کچھ عناصر کو کراچی میں امن پسند نہیں ہے ۔ اپنے بیان میں سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل کے انعقاد کے موقع پر انتشار پیدا کرنا سوالیہ نشان ہے، بلدیاتی قانون بنانا سندھ اسمبلی کا اختیار ہے ۔
انہوںنے کہاکہ قانون میں ردو بدل کا اختیار بھی سندھ اسمبلی کو ہے ، دھونس، دھمکی اور بلیک میلنگ والازمانہ ختم ہو چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کراچی میں پیپلزپارٹی کے مخالفین کو اپنی سیاست خطرے میں نظر آ رہی ہے۔