لاہور( گلف آن لائن)وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس میں اضافے کے بعد چنگان پاکستان نے مختلف ویریئنٹس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔حکومت نے منی بجٹ میں گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا جس کے نتیجے میں پاک سوزوکی، ٹویوٹا، ہونڈا، کِیا لکی موٹرز اور ڈی ایف ایس کے نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔چنگان کے ڈیلر کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 15 جنوری 2022 سے ہوچکا ہے اور نئی قیمتیں 15 جنوری سے پہلے کیے گئے تمام جزوی اور مکمل ادائیگی کے آرڈرز پر بھی لاگو ہوں گی۔کمپنی نے قیمتوں میں کم از کم 65 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 30 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔چنگان ایلسون 1.3 ایل ایم ٹی کمفرٹ کی قیمت 65 ہزار روپے اضافے کے بعد اب 24 لاکھ 80 ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔
چنگان ایلسون 1.5 ایل ڈی سی ٹی کی قیمت میں 70 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، یہ ویریئنٹ اب 27 لاکھ 40 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔چنگان ایلسون 1.5 ڈی سی ٹی لومیئر کی قیمت میں بھی 75 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ گاڑی اب 29 لاکھ 30 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔چنگان کاروان ایم پی وی کی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار روپے اضافے سے 17 لاکھ 90 ہزار روپے ہوچکی ہے۔چنگان کاروان ایم پی وی پلس کی قیمت1 لاکھ 30 ہزار روپے سے بڑھ کر اب 19 لاکھ 40 ہزار روپے ہوگئی ہے تاہم چنگان ایم 9 لوڈر پک اپ کی قیمت 15 لاکھ روپے پر برقرار ہے۔