مردان

مردان، کورونا کیسز سامنے آنے پر 19 تعلیمی ادارے بند

مردان (گلف آن لائن)مردان میں کوروناکیسز رپورٹ ہونے پر 19 تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مردان نے کورونا کیسز سامنے آنے پر 19 تعلیمی اداروں کو 10روز کیلئے بند کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی مردان اور مینجمنٹ سائنسز کالج سمیت 17 اسکولوں کو بند کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں کو کورونا کا مزید پھیلاؤ روکنے کیلئے بند کیا گیا اور مردان میں اب تک 42 تعلیمی ادارے بند کیے جاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں