بیجنگ (گلف آن لائن) “چائنا کی خلابازی کا وائٹ پیپر ” خلابازی کے سلسلے میں چین کی طرف سے جاری کیا گیا پانچواں وائٹ پیپر ہے۔چینی میڈ یا کے مطا بق اس میں گزشتہ پانچ سالوں میں خلائی سائنس، خلائی ٹیکنالوجی اور خلائی ایپلی کیشنز میں چین کی کامیابیوں کا 11 پہلوؤں سے خلاصہ کیا گیا ہے، اگلے پانچ سال چین کی ایرو اسپیس کی ترقی کے لیے کلیدی منصوبہ بندی کا اعلان کیا گیا۔ خاص بات یہ ہے کہ وائٹ پیپر میں پہلی بار بیرونی خلا کے میدان میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کی تجویز پیش کی گئی ہے، جو اس میدان میں چین کے زیادہ فعال اور کھلے رویے کا مظہر ہے۔
اس وقت، زیادہ سے زیادہ ممالک ایرو اسپیس کی صنعت کو بھرپور طریقے سے ترقی دے رہے ہیں، اور دنیا ایرو اسپیس کی عظیم ترقی اور تبدیلی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ ایسے اہم موڑ پر، بیرونی خلا میں بنی نوع انسان کے لیے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تصور کو فروغ دینے کی چین کی تجویز بلاشبہ خلائی پرواز اور انسانی معاشرے کے درمیان تعلقات پر دور رس اثرات مرتب کرے گی۔
کیونکہ وائٹ پیپر میں اس سوال کا سادہ اور اہم جواب دیا گیا ہے کہ انسان کی ایرو اسپیس دریافت کی ترقی کس کے لیے ہے؟ ہمیں یقین ہے کہ دنیا چین کی ایرو اسپیس انڈسٹری کے بڑھتے ہوئے کھلے پن، تعاون اور اشتراک کا مشاہدہ کرے گی اور یہ جانے گی کہ یہ کس طرح تمام بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچارہی ہے، اور انسانی تہذیب کی ترقی اور مشترکہ ترقی کو فروغ دے رہی ہے۔