فوجی بیس

چینی صدر شی جن پھنگ کا جشن بہار سے قبل فوجی بیس کا دورہ

بیجنگ (گلف آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے جشن بہار سے قبل پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی سینٹرل تھیٹر کمانڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے پی ایل اے اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے افسران، فوجیوں، سویلین اہلکاروں اور ملیشیا اور ریزرو سروس کے ارکان کو تہوار کی مبارکباد دی۔  شی نے سینٹرل تھیٹر کمانڈ کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کا خیر مقدم کرنے کے لیے نئے دور کے تقاضوں کے مطابق ملٹری اسٹریٹجک گائیڈ لائن کو نافذ کرنے کی کوشش کی جائے۔

بیرون ملک تعینات چینی امن دستوں کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے اہلکاروں سے کہا کہ وہ عالمی امن کو برقرار رکھنے کے لیے مزید تعاون کریں اور دنیا کو چینی فوج کی اچھی ساکھ دکھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن مشنز کے پیچیدہ ماحول کے پیش نظر، وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے امور کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ اس موقع پر صدر شی نے قومی سلامتی اور سماجی استحکام کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں