لاہور(گلف آن لائن) سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ ازدواجی زندگی کو کامیاب بنانے کے لئے بیوی کو زیادہ قربانی دینی پڑتی ہے ،اگرمیاں بیوی کے درمیان ہم آہنگی ہو تو زندگی خوشگوار گزرتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں فضیلہ قاضی نے کہا کہ میاں بیوی کے لئے ضروری ہے کہ نہ صرف ایک دوسرے کی بات کو صبر و تحمل سے سنیں بلکہ اہمیت بھی دیں ۔ اگر مرد بھی خواتین کی بات کو تحمل سے سن لیا کریں تو لڑائی کی نوبت ہی نہ آئے ۔انہوں نے کہا شوہر سے ہلکی پھلکی نوک جھونک ہو جاتی ہے لیکن اس نے کبھی لڑائی کی شکل اختیار نہیں کی ۔
میرا نئے شادی شدہ جوڑوںکو مشور ہ ہے کہ خوشگوار زندگی گزارنے کیلئے ایک دوسرے کو سمجھیں اور ایک دوسرے کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو نظر انداز کرنا سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تلخ حقیقت ہے کہ عورت کوسب سے زیاد ہ قربانیان دینا پڑتی ہیں۔ فطرتی طو رپر اسے بیٹی ،بہن او رماں کے روپ میں بھی قربانی دینی پڑتی ہے او رجب وہ بیوی بن جاتی ہے تو بھی اپنے گھر کیلئے اسے قربانی دینی پڑتی ہے لیکن خدا کے ہاں قربانی اور صبر کا بہترین اجر ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم میاں بیوی مطمئن زندگی گزررہے ہیں۔