شیخ رشید احمد

اپوزیشن کے 14 سے 15 آدمی اندر سے عمران خان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

راولپنڈی(گلف آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ اندر سے 14 سے 15 آدمی عمران خان کے ساتھ ہیں، اپوزیشن حکومت کے خلاف کچھ نہیں کر رہی،اسلام آباد کا موسم کیسا ہوگا ، ملک میں کورونا کی صورتحال کیا ہوگی ابھی اس میں وقت ہے،کالعدم بی این اے اور ٹی ٹی پی دہشت گردی میں جتنا اضافہ کرے گی ان سے اتنا ہی مقابلہ کیا جائے گا،وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو چین کا دورہ کریں گے، جہاں مستقبل کے معاملات پر پیشرفت ہوگی،افغانستان میں بڑھتے ہوئے معاشی حالات کے حوالے سے پوری دنیا واقف ہے، پوری دنیا کو افغانستان کی مدد کرنی چاہیے۔

ماں بچہ ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ اپوزیشن حکومت کے خلاف کچھ نہیں کر رہی، بلاول زرداری 27 فروری کو آئیں اور باقی بھی 23 مارچ کو آئیں، فضل الرحمان کو بھی آنے کا شوق ہے تو وہ بھی آجائیں، اسلام آباد کا موسم کیسا ہوگا اور ملک میں کورونا کی صورتحال کیا ہوگی ابھی اس میں وقت ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ دھرنا اور لانگ مارچ میں کچھ نہیں ہونے والا، ساڑھے تین سالوں میں اپوزیشن کو کوئی کامیابی نہیں ہوئی ہے اور اب بھی نہیں ہوگی، ہمیں احساس ہونا چاہیے کہ ہم نے قومی زمہ داری کا ثبوت دینا ہے، میں نے کہاتھا فنانس بل سینیٹ سے منظور ہوجائیگا، سب کو معلوم ہو چکا ہے کہ قومی اسمبلی کے بعد سینٹ سے بھی حکومت کا ہر بل منظور ہو جاتا ہے، اندر سے 14 سے 15 آدمی عمران خان کے ساتھ ہیں، عدم اعتمادکی بات کرنے والوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ بندے لانے ہوتے ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ بلوچستان میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، بلوچستان میں دہشتگری میں اضافہ ہوا ہے 10 نوجوان شہید ہوئے ہیں، امن و امان کی صورتحا ل کا جائزہ لے رہے ہیں، کالعدم بی این اے اور ٹی ٹی پی دہشت گردی میں جتنا اضافہ کرے گی ان سے اتنا ہی مقابلہ کیا جائے گا۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صدارتی نظام کی بات نہیں کی اور نہ کی کسی ایمرجنسی کے حوالے سے بات ہوئی ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے، 23 مرتبہ ہم آئی ایم ایف کے پاس جاچکے ہیں، آئی ایم ایف سے ہمارے جان چھوٹے گی جب ملک کی معیشت بہتر ہوگی، مجھ سے کسی نے بات نہیں کہ کوئی وزارت تبدیل ہوگی، کسی نے مجھ سے وزارت تبدیل ہونے کی بات کی تو اپنی شفارشات پیش کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو چین کا دورہ کریں گے، جہاں مستقبل کے معاملات پر پیشرفت ہوگی، امریکا اور چین سے تعلقات مساوی حقوق پر ہوں گے۔

افغانستان میں بڑھتے ہوئے معاشی حالات کے حوالے سے پوری دنیا واقف ہے، پوری دنیا کو افغانستان کی مدد کرنی چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پتا نہیں لگتا اقتدار میں وقت کیسے جلدی گز رہا ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ 3 ماہ اہم ہیں، پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات کو بھرپور طریقے سے لڑے گی اور بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کامیابی بھی حاصل کرے گی۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ کوشش ہوتی ہے کہ ہر ترقیاتی کام کو ہر 15 دن میں دیکھوں،15 سے 20 فروری کے بعد تمام پراجیکٹس کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کروں گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں