اسلام آباد(گلف آن لائن)شوگر سکینڈل اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف کے کیسز کی تفتیش کرنے والے ایف آئی اے کے افسران کو تبدیل کردیا گیا، نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے میں 9اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تبادلے کئے گئے جن کی خدمات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساﺅتھ کراچی کے سپرد کردی گئی ہیں
جبکہ ایف آئی اے لاہور میں جاری اہم کیسز کی تحقیقات پر مامور تین اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی تبدیل ہونے والوں میں شامل ہیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی مردان شہباز شریف کیس کے تفتیشی افسر ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی مردان سابق ڈی جی بشیر میمن کے خلاف تحقیقات کرنے والی جی آئی ٹی کا بھی حصہ ہیں ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمید ارشد اور رانا فیصل بھی اہم کیسز کی تحقیقات میں شامل ہیں،تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز میں عبدالقیوم ، زوار احمد، شیراز عمر ، ندیم احمد ، صبغت اللہ خان کے نام بھی ہیں۔