چینی صدر

چین پورے دل سے شاندار اولمپک کھیل دنیا کے لئے پیش کرے گا، چینی صدر

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ دنیا ایک صدی میں نظر نہ آنے والی بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، بنی نوع انسان کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے،ان خیا لات کا اظہار چینی صدر نے جمعرات کے روز بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے 139ویں کل رکنی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو خطاب کیا۔
شی جن پھنگ نے آئی او سی کے صدر تھامس باخ اور آئی او سی کے تمام اراکین کو جشن بہار کے دوران “ڈبل اولمپکس کے شہر” بیجنگ میں آئی او سی کے 139ویں کل رکنی اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس وقت دنیا ایک صدی میں نظر نہ آنے والی بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، اور کووڈ-۱۹ کی وبا کا پھیلاو بھی جاری ہے۔ دنیا ہنگامہ خیز اور تبدیلی کے نئے عہد میں داخل ہو چکی ہے۔ بنی نوع انسان کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ آئی او سی اولمپک گیمز کی قیادت کر رہی ، اس نے دنیا کو مشکلات پر قابو پانے اور متحد ہونے اور تعاون کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا چین کی کھیلوں کی صنعت کی ترقی کے لیے طویل مدتی تعاون اور بیجنگ سرمائی اولمپکس کی تیاریوں کے لیے اس کی بھرپور حمایت اور رہنمائی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب چار تاریخ کی رات کو منعقد ہوگی۔ دنیا چین کی طرف دیکھ رہی ہے اور چین تیار ہے۔ چین پورے دل سے ایک سادہ، محفوظ اور شاندار اولمپک کھیل دنیا کے لئے پیش کرے گااور “مزید تیز، مزید اعلیٰ، اور مزید مضبوط ” کے اولمپک نعرے پر عمل پیرا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں