پیداوار

ملک میں ٹی وی سیٹوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی، ماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(گلف آن لائن ):ملک میں ٹی وی سیٹوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں کمی جبکہ ماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں ٹی وی سیٹوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7.94 فیصدکی کمی جبکہ نومبر2021 میں ماہانہ بنیادوں پر30.02 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2021 تک کی مدت میں ملک میں 86,379یونٹس ٹی وی سیٹوں کی پیداوارریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.94 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ٹی وی سیٹوں کی 93,826یونٹس پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

نومبر2021 میں ملک میں 18,279یونٹس ٹی وی سیٹوں کی پیداوارریکارڈکی گئی جونومبر2020 کے مقابلہ میں 30.02 فیصدزیادہ ہے، نومبر2020 میں ملک میں 14,059یونٹس ٹی وی سیٹوں کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر3.26 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں