بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک )
چینی صدر شی جن پھنگ نے جمعہ کے روز بیجنگ میں روسی صدر سے ملاقات کی ہے ۔چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ میں 2014 میں سوچی سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے روس گیا تھا۔یہ خوبصورت اتفاق ہے کہ آج 8 سال بعد ایسی ہی تقریب بیجنگ میں ہو رہی ہے۔
کہا جا سکتا ہے کہ اس بار آپ کے دورے نے ہمارے ’’ونٹر اولمپکس کے عہد‘‘ کی تکمیل کی ہے۔ میں جناب صدر اور دنیا بھر کے مہمانوں اور دوستوں کے ساتھ بیجنگ سرمائی اولمپکس سے لطف اندوز ہوں گا اور اولمپک جذبے کو آگے بڑھانے کی کوشش کروں گا۔ آج چینی نئے قمری سال کا چوتھا دن اور موسم بہار کا آغاز ہے جو کہ ایک اچھی علامت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آج ہماری ” بہار کی ملاقات” چین اور روس کے تعلقات میں مزید جان ڈالے گی۔