داعش

داعش کے سربراہ نے خود کو حوالے کرنے کا موقع مسترد کر دیا تھا ، امریکی فوج

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکی فوج کی مرکزی کمان کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی نے باور کرایا ہے کہ امریکی افواج نے داعش تنظیم کے سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القرشی کے خود کو دھماکے سے اڑانے سے قبل ایک موقع فراہم کیا تھا کہ وہ خود کو حوالے کر دے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل میکنزی نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ نے لڑائی کے بغیر خود کو اپنے گھرانے کے ساتھ ہلاک کر دیا جب کہ ہم اسے خود کو حوالے کرنے کی دعوت دے رہے تھے ، ہم نے اسے نجات کا موقع دیا تھا۔میکنزی کے مطابق انگلیوں کے نشانات کے ڈیجیٹل تجزیے اور ڈی این اے ٹیسٹ سے داعش کے سربراہ کی شناخت کی تصدیق ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں