ضیافت

چینی صدر کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں ضیافت کی میزبانی

بیجنگ (گلف آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھینگ لی یوان نے ہفتہ کے روز بیجنگ کے عظیم عوامی ہال کے گولڈن ہال میں ایک ضیافت کا اہتمام کیا ،جس میں بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی معزز مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔

چینی میڈ یا کےمطا بق شی جن پھنگ اور پھینگ لی یوان نے بین الاقوامی معزز مہمانوں کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہا اور ان کے ساتھ ایک گروپ فوٹو بنوایا۔ضیافت کے دوران شی جن پھنگ نے تقریر کرتے ہوئَے نشاندہی کی کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کا باضابطہ طور پر نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاح ہوگیا ہے ۔ 14 سال کے وقفے کے بعد، بیجنگ میں دوبارہ اولمپک شعلہ روشن ہوا، اور بیجنگ دنیا کا پہلا “ڈبل اولمپک سٹی” بن گیا ہے۔ سبز، مشترکہ، کھلے اور صاف اولمپکس کے تصور کو برقرار رکھتے ہوئے، چین نے وبا کے اثرات پر قابو پاتے ہوئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ اپنے پختہ عزم کو پورا کرنے کے لیے بھر پور کوشش کی ، اور بیجنگ سرمائی اولمپکس کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا ہے۔ چین نے سرمائی اولمپک گیمز کی تیاریوں کے ذریعے برف کے کھیلوں کو عام لوگوں کے گھروں تک پہنچایا، 300 ملین لوگوں کے برف کے کھیلوں میں حصہ لینے کا ہدف حاصل کیا۔ جس سے چین نے عالمی اولمپک نصب العین کے لیے نئی خدمات سرانجام دی۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوئترس نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی معززین کی جانب سے صدر شی جن پھنگ کی مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کی مکمل کامیابی پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ ضیافت کی تقر یب میں وزیر اعظم خان سمیت متعدد عا لمی رہنماؤں نے شر کت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں