بیجنگ (گلف آن لائن) چین کے نائب وزیر خارجہ ما جیاؤ شو نے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں بین الاقوامی معززین کی شرکت کے بارے میں چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس نہ صرف کھیلوں کی ایک عالمی محفل ہے بلکہ ایک اہم سفارتی تقریب بھی ہے۔اس میں 31 سربراہان مملکت، سربراہان حکومت، شاہی خاندان کےارکان اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سمیت تقریباً 170 سرکاری نمائندے شریک ہیں۔
ما جیاؤ شو نے کہا کہ متعدد بین الاقوامی رہنما چینی عوام اور دنیا کے عوام کے ساتھ اس عظیم الشان تقریب میں شرکت کے لیے ہزاروں میل کا سفر طے کر کے چین آئے ہیں۔ یہ چین اور عالمی اولمپک ںصب العین کے لیے بین الاقوامی برادری کی بھرپور حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ بین الاقوامی صورتحال چاہے کیسی ہی تبدیلی کیوں نہ آئے، اولمپک جذبے کو آگے بڑھانے اور اولمپک خواب پر عمل کرنے کے لیے ممالک کا عزم تبدیل نہیں ہوگا اور نہ ہی ان کی امن، دوستی، تعاون اور ترقی کی تلاش میں کوئی تبدیلی آئے گی۔
Load/Hide Comments