افتخار ٹھاکر

محنت کیساتھ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا ،اپنے شعبے سے متعلق بیرون ملک سے باقاعدہ تعلیم حاصل کی ‘ افتخار ٹھاکر

لاہور( گلف آن لائن)نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ محنت کے ساتھ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور میں نے اپنے شعبے سے متعلق بیرون ملک سے بھی باقاعدہ تعلیم حاصل کر رکھی ہے ، غیر ملکی کمپنی نے لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ چھوڑ کر وطن واپسی کے فیصلے پر کہا کہ پاکستان میں حالات بہت برے ہیں جس پر میں نے کہا کہ جو خدا مجھے یہاں لاکھوں روپے دے سکتا ہے پاکستان میں بھی وہی میرا رازق ہے ۔

ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ بچپن میں اتنا شرارتی تھا کہ مجھے سکول سے نکال دیا گیا اور سرٹیفکیٹ پر ایسے ریمارکس لکھے گئے کہ مجھے اپنے ضلع میں کہیں داخلہ نہ ملا اور پھر میں نے دوسرے ضلع میں جا کر پڑھائی شروع کی ۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ شروع سے محنت کر رہا ہوں لیکن اس کے ساتھ پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھا کیونکہ تعلیم کے بغیر انسان نا مکمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پرائیویٹ طور پر گریجوایشن مکمل کی لیکن جب میں نے بیرون ملک اپنی ڈگریاں دکھائیں تو انہوں نے کہا کہ ان ڈگریوں کی کوئی حیثیت نہیں اور یہ تو میٹرک کی تعلیم کے برابر ہیں۔ میں نے بیرون ملک سے نہ صرف بنیادی تعلیم حاصل کی بلکہ اپنے شعبے سے متعلق بھی باقاعدہ کورسز کئے جس کا مجھے اپنی فیلڈ میں بے پناہ فائدہ ہوا ۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں