عالمی طاقتوں

عالمی طاقتوں سے پاک ،بھارت تعلقات دوبارہ قائم کرنے کیلئے دبائو ڈالنے کا مطالبہ

واشنگٹن(گلف آن لائن)انٹرنیشنل کرائسز گروپ (آئی سی جی)کی کشمیر تنازع پر تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑی عالمی طاقتوں کو بھارت اور پاکستان پر باہمی احترام اور پرامن تعلقات کی بحالی کے لیے دبائو ڈالنا چاہیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ان دونوں ہمسایہ ممالک کو چاہیے کہ وہ باضابطہ دو طرفہ تعلقات بحال کریں اور کشمیری سیاسی رہنمائوں کے ساتھ دوبارہ رابطہ کریں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کشمیری ایکٹوسٹ کی حمایت کرتا ہے، تاہم شورش پھیلانے والے زیادہ تر علیحدگی پسند مقامی ہی ہیں۔

رپورٹ میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں ایک حوصلہ افزا پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ بیک چینل رابطے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول پر 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔البتہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ کوئی بھی واقعہ دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان براہ راست تصادم کا سبب بن سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں