خدمات سے محروم

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لاہور میں شروع ہونے والے دوسرے مرحلے کیلئے اہم غیر ملکی کھلاڑی کی خدمات سے محروم

کراچی(گلف آن لائن)اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ایچ بی ایل پی ایس ایل کے لاہور میں شروع ہونے والے دوسرے مرحلے کیلئے اہم غیر ملکی کھلاڑی کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے 5 میں سے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی جس میں قومی کھلاڑیوں شاداب خان، اعظم خان اور وقاص مسعود کے علاوہ غیر ملکی کھلاڑیوں کولن منرو، فل سالٹ اور پال اسٹرلنگ نے بھی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تاہم اب اسلام آباد کا اہم غیر ملکی کھلاڑی قومی ذمہ داریوں کے باعث ٹورنامنٹ چھوڑ کر جا رہا ہے اور اسلام آباد کی ٹیم ان کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے۔

پال اسٹرلنگ آئرلینڈ کی ٹیم میں شمولیت کے باعث وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں اور وہ لاہور میں 10 فروری سے شروع ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے لیے اپنی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی میڈیا ٹیم کی جانب سے بھی پال اسٹرلنگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ اسٹرلنگ اپنی ٹیم کو ورلڈکپ میں پہنچائیں گے۔دوسری جانب پال اسٹرلنگ نے بھی سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایک بار پھر پاکستان میں بہت مزہ آیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے بہت اچھی مہمان نوازی کی، باقی ٹورنامنٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں