لاس اینجلس (گلف آن لائن) ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی کو ایک اور افغان لڑکی کا خط موصول ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انجلینا نے خط کا عکس سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ افغان خواتین کو محض پرامن احتجاج میں حصہ لینے کی وجہ سے گرفتار کئے جانے کے بعد افغان لڑکی نے یہ خط لکھا کہ شاید وہ دوبارہ کبھی باہر نہیں جا سکے گی اور نہ بول سکے گی کیونکہ وہ ایک لڑکی ہے۔
انجلینا جولی نے مطالبہ کیا کہ براہ کرم معلوم کریں کہ افغانستان میں کیا ہو رہا ہے، اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم افغان خواتین کو بھولے نہیں ہیں۔