خواتین کرکٹ ٹیم

قومی خواتین کرکٹ ٹیم 24 گھنٹے سے زائد کا سفر طے کرنے کے بعد کرائسٹ چرچ پہنچ گئی

کرائسٹ چرچ (گلف آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم 24 گھنٹے سے زائد کا سفر طے کرنے کے بعد کرائسٹ چرچ پہنچ گئی۔قومی خواتین ٹیم کراچی سے دبئی پھر آکلینڈ اور وہاں سے چارٹر طیارے سے کرائسٹ چرچ پہنچی، جہاں وہ 10 روز کا آئسولیشن مکمل کرے گی۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 4 مارچ سے 3 اپریل تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم 27 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم آپ میچ کھیلے گی جبکہ دوسرا وارم آپ میچ 2 مارچ کو بنگلادیش کے خلاف کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 مارچ کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔قومی ویمن اسکواڈ میں بسمہ معروف (کپتان)، ندا ڈار (نائب کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ، غلام فاطمہ، جویریہ خان، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سدرہ امین اور سدرہ نواز(وکٹ کیپر) جبکہ ٹریولنگ ریزرو میں ارم جاوید، نجیہ علوی (وکٹ کیپر) اور طوبیٰ حسن ،سپورٹ اسٹاف میں عائشہ جلیل (ٹیم منیجر)، ڈیوڈ ہیمپ (ہیڈ کوچ)، ارشد خان (اسسٹنٹ کوچ)، کامران حسین (اسسٹنٹ کوچ)، صبور احمد (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)،

زبیر احمد (ویڈیو اینالسٹ)، احسن افتخار ناگی (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹنٹ مینیجر) اور رفعت گل (فزیو تھراپسٹ) شامل ہیں شیڈول کے مطابق 6 مارچ کوپاکستان بمقابلہ بھارت بمقام بے اوول، ترنگا میں ہوگا ،8 مارچ کو پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا بمقام بے اوول، ترنگا،11 مارچ کوپاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ بمقام بے اوول، ترنگا،14 مارچ کو پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش بمقام سیڈون پارک، ہملٹن،21 مارچ کوپاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز بمقام سیڈون پارک، ہملٹن،24 مارچ کو پاکستان بمقابلہ انگلینڈبمقام ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ اور 26 مارچ کوپاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈبمقام ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں