بھرپور حمایت

یورپی یونین کی طرف سے افریقہ کے لیے ویکسینیشن پروگرام کی بھرپور حمایت

برسلز (گلف آن لائن)یورپی یونین اس امر کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ کورونا ویکسین کے عطیات کو خاص طور پر افریقہ میں زیادہ مثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پورپی یونین کی صحت کے امور کی نگران کمشنر سٹیلا کیریاکیدیس نے کہا کہ جن ممالک میں ویکسینیشن کی شرح کم ہے، وہاں ضروری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مدد کی جانا چاہیے۔

یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئرلاین نے افریقہ میں ویکسینیشن پروگرام کے لیے پہلے سے اعلان کردہ 300 ملین یورو کے علاوہ مزید 125 ملین یورو کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے۔ اس کا مقصد وہاں طبی ٹیموں کی تربیت اور تحقیقی کاموں کو تیز کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں