خادم حسین

روس یوکرائن تنازعہ عالمی معیشت کیلئے مشکلات پیدا کرسکتا ہے’خادم حسین

لاہور(گلف آن لائن)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہاہے کہ روس یوکرائن تنازعہ اعصاب شکن ہے کوئی غلط اقدام کسی بھی وقت دنیا کو ایک نئی جنگ کے دہانے پر کھڑا کرسکتا ہے جس کی وجہ سے خطے میں ماحول مزید کشیدہ ہوتا جارہا ہے ۔جبکہ یورپی یونین یوکرائین کو نیٹو گروپ میں شامل کرنا چاہتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ طاقت ور ممالک روس اور یوکرائین کے درمیان کشیدگی کو کم کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خادم حسین نے کہا کہ یورپی یونین روس سے تعلق کو اس حد تک نہیں لے جانا چاہتی جس سے بحران کے بعد انھیں تیل اور گیس نہ ملنے جیسے بڑے بحران کا خدشہ ہو ،یورپی یونین تیل اور گیس کے وسائل کے لیے روس کے محتاج ہیں یورپ بھی روس سے تعلقات میں تنائو کا شکار ہے ۔روس نے یوکرائین کی سرحدوں پر ایک بڑی تعداد فوجیوںتعینات کی ہوئی ہے جس سے امریکہ ،برطانیہ اور یورپ کو خدشات ہیں، روس بیلا روس فوجی مشقیں روس کو شمال سے یوکرائین حر حملہ کرنے کی ترغیب دے سکتی ہے ۔روسی حکومت دنیا کو یقین دلانے کی کوشش کررہی ہے کہ یوکرائین کا طرز عمل ایک عالمگیر تنازع کا باعث بن سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں