سینیٹر شیری رحمن

سینیٹر شیری رحمان کا بجلی کے نرخوں اور گردشی قرضے میں اضافے پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بجلی کے نرخوں اور گردشی قرضے میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی یونٹ 2 روپے پیسے اضافے سے صارفین سے 290 ارب روپے وصول کئے جائینگے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ تشویشناک ہے۔انہوںنے کہاکہ فی یونٹ 2 روپے پیسے اضافے سے صارفین سے 290 ارب روپے وصول کئے جائینگے۔

انہوںنے کہاکہ گزشتہ 3 سال میں اس حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 52 فیصد سے زائد اضافہ کیا ہے، اس کے باوجود گردشی قرضے کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے۔ انہوںنے کہاکہ ?انہوں نے منشور میں گردشی قرضہ ختم کرنے کا دعوہ کیا تھا، ان کے دور حکومت میں گردشی قرضوں میں 1328 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ انہوں کے گردشی قرضوں میں 116 فیصد اضافہ کیا ہے، تباہی سرکار ہر ماہ گردشی قرضوں میں 33 ارب روپے کا اضافہ کر رہی، ان کی نااہلی کی قیمت صارفین ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں