بیجنگ (گلف آن لائن) چائنا ایرو اسپیس کی جانب سے رواں سال 50 سے زائد خلائی مشنز لانچ کرنے کی امید ہے۔ اس وقت لانگ مارچ نمبر 8 Yao-2 راکٹ پری لانچ آزمائش سے گزر رہا ہے۔
چینی میڈ یا کے مطا بق اس درمیانے سائز کے نئے کیریئر راکٹ کو فروری کے اواخر سے مارچ کے آغاز تک لانچ کر دیا جائے گا۔ اس مرتبہ، بیک وقت 22 سیٹلائٹس لانچ کیے جائیں گے، جو چین میں بیک وقت سب سے زیادہ سیٹلائٹس لانچنگ کا نیا ریکارڈ ہو گا۔
ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کے لانگ مارچ نمبر 8 لانچ وہیکل کے ڈپٹی چیف ڈیزائنر وو ای تھیان نے کہا کہ رواں سال چین چھ لانچ مشنز کے ذریعے اپنے خلائی اسٹیشن کی تعمیر مکمل کرے گا۔
Load/Hide Comments