اسلام آباد (گلف آن لائن)ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹراحمد وحیدی ہم منصب شیخ رشید احمد کی دعوت پر کل پیر کو پاکستان پہنچیں گے۔وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نور خان ائیر بیس راولپنڈی پر معززمہمان کااستقبال کرینگے۔ وزرات داخلہ کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ اپنے ایک روزہ دورہ پاکستان کے دوران اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے ـ
وزارت داخلہ کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ کل پیر کو وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کرینگے،ایرانی وزیر داخلہ اپنے وفد کے ہمراہ وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد سے ملاقات کرینگے۔ وزارت داخلہ کے مطابق پاک ایران بارڈر مینیجمنٹ اور قیدیوں کے تبادلہ پر عملدآمد کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔