بیجنگ(گلف آن لائن)بیجنگ سرمائی اولمپکس کے مرکزی میڈیا سینٹر نے گیمز کے حوالے سے آٹھویں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ترجمان مارک ایڈمز کے مطابق بیجنگ سرمائی اولمپکس نے ناظرین کی درجہ بندی میں ایک نئی بلندی کو چھو لیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ 10 فروری سے قبل چین میں تقریباً 51 کروڑ 50لاکھ افراد نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کو چائنا میڈیا گروپ کے ذریعے دیکھا ہے۔امریکہ میں 10 کروڑ سے زیادہ ناظرین نے این بی سی گلوبل نیٹ ورک کے ذریعے بیجنگ سرمائی اولمپکس دیکھے ہیں۔
اس کے علاوہ بیجنگ سرمائی اولمپکس انتظامی کمیٹی کے متعلقہ اہلکار نے سرمائی اولمپک ولیج اور رہائش کی دیگر سہولیات، کیٹرنگ سروسز، کھیل و تفریح اور طبی انشورنس سے بھی متعارف کروایا۔ انتظامی کمیٹی کے اولمپک ویلج ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ شن چھیان فان نے کہا کہ سرمائی اولمپک ولیج سب سے بڑا غیر مسابقتی مقام ہے اور مقابلے کے دوران کھلاڑیوں کا “گھر” ہے۔ ریستوران میں پیکنگ ڈک، جیاو زے اور دیگر منفرد چینی اور بیجنگ طرز کے پکوان پیش کیے جاتے ہیں۔ کھلاڑی کھیل سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ
ساتھ چین کے “خصوصی ذائقے” کو بھی محسوس کر رہے ہیں۔