لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پانی کا بلبلہ ہے لانگ مار چ ہو گانہ عد م اعتماد آ ئیگا ،اتحادی اور حکومت ایک پیج پر ہیں پی ڈی ایم کے اتحادیو ں سے رابطوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، پی ڈی ایم جماعتیں اقتدار سے دوری کے باعث ذہنی توازن کھو بیٹھیں ہیں۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم جماعتیں پانی میں پتھر پھینک کو طو فان بر پا کیے ہوئے ہیں مو لانا فضل الرحمن اتحادیو ں سے ملا قا تیں کر یں یاشر یفوں اورزداریو ں سے عشا ئیہ اڑائیں انہیں بہر حال 2023تک کچھ ہا تھ نہیں آئے گا حکومت اپنی آئینی مد ت پوری کر ے گی اپوز یشن اسی طرح دھمکیو ں سے ڈنگ ڈپائو سیا ست کر تی رہے گی۔ انہو ں نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں اپنی سیا ست کو زندہ رکھنے کیلئے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کر تی ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ عوام انہیں 2018کی طرح آئندہ انتخابا ت میں بھی مسترد کر دینگے۔(ن) لیگ اور پیپلز پار ٹی کبھی اکٹھی نہیں ہو سکتیں ان کی اٹھک بیٹھک سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں البتہ کر پشن موومنٹ کا مستقبل ضرور خطرے میں ہے۔