فضائی معیار

چین کی ماحول دوست کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف، بیجنگ کے فضائی معیار میں نمایاں طور پر بہتری ہو ئی ہے، اے پی

بیجنگ(سپورٹس نیوز)معروف میڈیا ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرمائی اولمپکس کے دوران “بیجنگ بلیو” پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ کے فضائی معیار میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں “نمایاں طور پر” بہتری آئی ہے۔

سرمائی اولمپکس کے دوران بہترین آب و ہوا کی بدولت کھلاڑی سٹیڈیم سے باہر بیجنگ کے آس پاس شاندار مناظر سے محظوظ ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ حالیہ برسوں میں چینی حکومت نے فضائی معیار کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ اس ضمن میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے لیے سخت معیار اور شاہراہوں پر موٹر گاڑیوں کی مخصوص کم تعداد سمیت ماحولیاتی تحفظ سے متعلق دیگر اقدامات شامل ہیں۔

اسی طرح قدرتی گیس یا برقی حرارتی نظام آہستہ آہستہ کوئلے سے چلنے والی حرارت کی جگہ لے رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگرچہ موجودہ مرحلے پر کوئلہ اب بھی چین کے توانائی کے ڈھانچے میں ایک اہم مقام رکھتا ہے، لیکن یہ واضح ہے کہ چین نے کاربن اخراج میں کمی میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور تیزی سے صاف توانائی جیسے شمسی توانائی اور ہوا کی توانائی کو ترقی دے رہا ہے۔ رپورٹ میں مبصرین کے حوالے سے کہا گیا کہ “تبدیلی آ رہی ہے۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں