اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آبادہائیکورٹ نے لاپتہ صحافی مدثر نارو بازیابی کیس میں لاپتہ افراد کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے لاپتہ صحافی مدثر نارو بازیابی کیس میں لاپتہ افراد کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ۔ پیرکوہائی کورٹ میں سماعت کے دور ان عدالتی طلبی کے باوجود لاپتہ افراد کمیشن غیر حاضر رہے ۔

عدالت عالیہ نے لاپتہ افراد کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ لاپتہ افراد کمیشن کن ٹی او آرز کے تحت کام کررہا ہے؟ ،کسی ایک کا تو ان سب کے لیے احتساب ہونا چاہیے۔ عدالت عالیہ نے کہاکہ اگر شبہ ہو کہ ریاست خود ملوث ہے، تو 50 ڈائرکشن پر بھی کچھ نہیں ہونا۔ عدالت عالیہ نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کی ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ ماہرہ ساجد کیس میں سیکرٹری دفاع سے معاملے کو وفاقی کابینہ کے سامنے اٹھانے کی بات کی۔عدالت عالیہ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کیا کہ کمیٹیوں کو چھوڑ دیں معاملہ آگے نکل چکا ہے اب۔

عدالت اس معاملے کو کیسے ختم کیا جاسکتا ہے،اور ملوث لوگوں کا احتساب کیسے ممکن ہوگا۔عدالت نے کہاکہ فریقین کے وکلاء عدالت کی معاونت کریں کہ اس معاملے کو کیسے حل کیا جاسکتا ہے۔ ہائی کور ٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا جبری گمشدگی بارے کمیشن سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں