یوکرین

اماراتی شہریوں کویوکرین کاسفرملتوی کرنے ،کویتیوں کوملک چھوڑنے کی ہدایت

کویت سٹی/کیف(گلف آن لائن)خلیجی ریاست کویت نے یوکرین میں اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کیف اور ماسکو کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ملک چھوڑدیں۔متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یوکرین کے سفر سے گریز کریں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کویت کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ شہریوں کو یوکرین کے سفر کے کسی بھی ارادے کو ملتوی کردینا چاہیے۔یوکرین کے دارالحکومت کیف میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے بھی سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں شہریوں سے درخواست کی کہ وہ اس ملک کا سفرملتویکردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں