تیل قیمتوں

یوکرین کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں مزید اضافہ

کیف(گلف آن لائن)یوکرین کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ایشیائی منڈیوں میں دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل کی قیمت 96 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے روس کے یوکرین پر ممکنہ حملے کی خبروں سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ یوکرین پر حملے کے روسی منصوبے کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ ابھی اس پوزیشن میں نہیں کہ ان اطلاعات کی تصدیق کریں لیکن امریکا کو یقین ہے کہ بڑا فوجی آپریشن کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں