چینی وزارت خارجہ

روس اور یوکرین کے مسئلے پر غلط اطلاعات کے پھیلاؤ کا سلسلہ ترک کیا جائے ،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے روس یوکرین تنازعے کے حوالے سے کہا ہے کہ  امریکہ نے گزشتہ چند دنوں میں جنگ کے خطرے کو بڑھاوا دیا ہے اور تناؤ پیدا کیا ہے، جس سے یوکرین کے اقتصادی اور سماجی استحکام اور لوگوں کی زندگیوں پر شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں، امریکی اقدام متعلقہ فریقوں کے درمیان مذاکرات کے فروغ میں رکاوٹ بنا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بدھ کے روز ایک میڈیا بریفنگ میں
کہا کہ روس کا بیان مشاہدے میں آیا ہے جس میں اُس نے یوکرین کے معاملے پر مغربی رویے کو  “اطلاعاتی دہشت گردی” قرار دیا  ہے۔ 15 فروری امریکہ اور مغرب کے پروپیگنڈے کی ناکامی کا دن ہے۔

یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ امریکہ اور مغرب میں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو غلط معلومات کو بھڑکانے اور پھیلانے میں مصروف ہیں،ایسے عناصر پہلے سے مسائل میں گھری دنیا کو مزید افراتفری اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار  کر رہے ہیں، اور عدم اعتماد اور تقسیم کو بڑھا رہے ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ فریق ایسی غلط اطلاعات کے حملوں کو روکیں گے اور  امن، باہمی اعتماد اور تعاون کے لیے سازگار  اقدامات اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں